چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک کا دورہ
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک فضائیہ کے زیرقیادت تذویراتی منصوبے نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ائر چیف ظہیر احمد بابر…

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک فضائیہ کے زیرقیادت تذویراتی منصوبے نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ائر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے دنیا کے اہم ایرو سپیس ،سائبر اور کمپیوٹنگ کلسٹرز بننے کےلئے پارک کے وژن کی وضاحت کی جس سے تحقیق و ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کو قومی تذویراتی اہمیت کا منصوبہ قرار دیا جس سے ملک کو کثیر جہتی فوائد ملیں گے۔
جنر ل ساحر شمشاد مرزا نے پاک فضائیہ کی کوششوں اورایک ریکارڈ مدت میں اپنے ماہر افسران کی بے مثال کامیابی کو سراہا۔


