خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ اور احمد پور سیال میں ٹریفک کے دو حادثات، 5 افراد زخمی، ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیاسائبر جرائم پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، محسن نقویپاکستان اور ترکیہ کا اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زورپاکستان کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25 فیصد اضافہدو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد میں جاری ہےبی جے پی حکومت خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد، ٹیکس دہندگان کی رقم سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروفتاجکستان نے افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دینائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاری
جھنگ

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے بائی پاس حفاظتی بند و سرگودھا روڑ اور کوٹ خیرا میں ریلیف کیمپ کا دورہ کیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے بائی پاس حفاظتی بند و سرگودھا روڑ اور کوٹ خیرا…

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے بائی پاس حفاظتی بند و سرگودھا روڑ اور کوٹ خیرا میں ریلیف کیمپ کا دورہ کیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے بائی پاس حفاظتی بند و سرگودھا روڑ اور کوٹ خیرا میں ریلیف کیمپ میں ادویات کی دستیابی و طبی سہولیات کی فراہمی سمیت پینے کے صاف پانی و کھانے کی فراہمی کو چیک کیا ۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیلاب متاثرین کی سہولیات کے پیش نظر کئے گئے انتظامات اور امدادی سرگرمیوں کا از خود براہ راست جائزہ لے رہے ہیں۔ سیلاب متاثرین کےلئے ناشتہ ،دوپہر اور رات کے کھانے سمیت بچوں کو دودھ کی فراہمی کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران اور سٹاف سیلاب سے مثاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔محکمہ صحت، ریونیو اور ریسکیور1122کا سٹاف نشیبی علاقوں میں مکینوں کو طبی سہولیات، کھانا و راشن کی فراہمی کےلئے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ فیلڈ ہسپتال میں طبی سہولیات و علاج معالجہ سمیت ریلیف کیمپ میں سہولیات و دیگر انتظامات کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ سیلاب متاثرین بچوں کیلئے قائم فیلڈ سکول میں جاری تعلیمی سرگرمیوں جاری ہیں ۔محکمہ زراعت کا سٹاف جانوروں کو چارہ کی فراہمی جبکہ محکمہ لائیو سٹاک کا سٹاف جانوروں کی ویکسی نیشن بھی کر رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ضلعی انتظامیہ،محکمہ صحت اورریسکیوکی ٹیمیں فیلڈ میں الرٹ ہیں۔سیلاب متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں