وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان قریبی تعاون پر زور دیا ہے۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں آج ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسٹاک مارکیٹ کی غیر معمولی کارکردگی کو اجاگر کیا، جو
وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان قریبی تعاون پر زور دیا ہے۔
فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں آج ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسٹاک مارکیٹ کی غیر معمولی کارکردگی کو اجاگر کیا، جو کہ ایک نئی تاریخی بلندی پر پہنچ چکی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کے ذریعے عوام کا ٹیکس نظام پر اعتماد بحال کیا جا رہا ہے، اور ان اصلاحات کے نفاذ کی نگرانی خود وزیر اعظم شہباز شریف کر رہے ہیں۔
محمد اورنگزیب نے قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے کے لیے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *