لاہور: صدر پاکستان آصف علی زرداری نے آج لاہور میں منعقدہ 62ویں نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے جیتنے والی ٹیم ڈی ایس پولو کو قائداعظم گولڈ کپ 2025 کی ٹرافی پیش کی۔ انہوں نے چیمپئن شپ کے اختتام پر مختلف کیٹیگریز
لاہور: صدر پاکستان آصف علی زرداری نے آج لاہور میں منعقدہ 62ویں نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر صدر مملکت نے جیتنے والی ٹیم ڈی ایس پولو کو قائداعظم گولڈ کپ 2025 کی ٹرافی پیش کی۔
انہوں نے چیمپئن شپ کے اختتام پر مختلف کیٹیگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے۔
چیمپئن شپ کے سنسنی خیز فائنل میچ کو دیکھنے کے لیے پولو کے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تقریب میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، بینک الفلاح کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف باجوہ اور لاہور پولو کلب کے سینئر حکام بھی شریک تھے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *