سیلابی صورتحال کی وجہ سے سیالکوٹ اور وزیر آباد کی بڑی آبادی شدید متاثر ہوئی۔ پاک فوج کے دستے سیلاب سے متاثرہ افراد کی کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات تک نقل مکانی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ پاک فوج کے جوان متاثرین سیلاب جن میں بزرگ، خواتین اوربچوں کو ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ امدادی
سیلابی صورتحال کی وجہ سے سیالکوٹ اور وزیر آباد کی بڑی آبادی شدید متاثر ہوئی۔
پاک فوج کے دستے سیلاب سے متاثرہ افراد کی کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات تک نقل مکانی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ پاک فوج کے جوان متاثرین سیلاب جن میں بزرگ، خواتین اوربچوں کو ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ امدادی اشیاء بھی پہنچا رہے ہیں۔
پاک فوج کے دستوں کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی ریلیف آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔
مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *