صدر آصف علی زرداری نے گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل میں ایک تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ تبدیلی حکومت بلوچستان کی اپنی نامزدگی میں نظرثانی کے بعد ضروری تھی، گیارہویں این ایف سی میں اپنے ایک نان ایکس افیکٹو رکنی کے طورپر محفوظ علی خان کی سفارش کی گئی ہے۔ صدر آصف
صدر آصف علی زرداری نے گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل میں ایک تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔
یہ تبدیلی حکومت بلوچستان کی اپنی نامزدگی میں نظرثانی کے بعد ضروری تھی، گیارہویں این ایف سی میں اپنے ایک نان ایکس افیکٹو رکنی کے طورپر محفوظ علی خان کی سفارش کی گئی ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل مجریہ 2025 کی بھی منظوری دی ہے۔
صدر کی منظوری کے بعد یہ بل پارلیمانی قانون بن گیا ہے۔
اس قانون کے نفاذ سے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام کی راہ ہموار ہو گی۔ اس قانونی ادارے کا مقصد سرحدی گزر گاہوں پر اشیاء اور لوگوں کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
اس قانون کی منظوری کے بعد پاکستان جنوبی ایشیاء میں بنگلہ دیش اوربھارت کے بعد لینڈ پورٹ اتھارٹی قائم کرنے والا تیسرا ملک بن گیا ہے۔
یہ اتھارٹی سرحدی انتظام کے اداروں کے ساتھ مؤثر رابطے، تجارتی سہولتوں کو منظم کرنے اور سرحد پار روابط کو فروغ دینے کے سلسلے میں ایک مضبوط نظام متعارف کرائے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *