یورپی یونین کا امریکہ سے فلسطینی حکام کیلئے ویزا پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ
یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے مل کر امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی حکام کو داخلہ ویزہ نہ دینے کے اپنے حالیہ فیصلے پر نظرثانی کرے۔ کوپن ہیگن میں یورپی یونین…

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے مل کر امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی حکام کو داخلہ ویزہ نہ دینے کے اپنے حالیہ فیصلے پر نظرثانی کرے۔
کوپن ہیگن میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈنمارک کے وزیر خارجہ LARS LOKKE RASMUSSEN نے کہا کہ رکن ممالک کی اکثریت کا خیال ہے کہ شدید دباؤ کے بغیر اسرائیل اپنا رویہ تبدیل نہیں کرے گا۔


