728 x 90

پاکستان، تیانجن-بنہائی نیو ایریا کی صنعتی مہارت سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں

پاکستان، تیانجن-بنہائی نیو ایریا کی صنعتی مہارت سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں

 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی بندرگاہوں اور چین کی تیانجن پورٹ کے درمیان تعاون اور تجارت کو وسعت دینے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وہ  پیر کے روز کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ تیانجن کے اسٹینڈنگ ممبر اور تیانجن ۔بنہائی نیو ایریا کے پارٹی سیکرٹری لیون ما جن کی سربراہی میں وفد

 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی بندرگاہوں اور چین کی تیانجن پورٹ کے درمیان تعاون اور تجارت کو وسعت دینے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وہ  پیر کے روز کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ تیانجن کے اسٹینڈنگ ممبر اور تیانجن ۔بنہائی نیو ایریا کے پارٹی سیکرٹری لیون ما جن کی سربراہی میں وفد کے ساتھ ملاقات کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تیانجن۔بنہائی نیو ایریا اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون اور تجارت بڑھانے کے خواہاں ہیں اور پورٹ ہینڈلنگ اور پورٹ آپریشنز کے معاملات کے حوالے سے تیانجن۔بنہائی نیو ایریا کی مہارت سے فایدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  فارماسیوٹیکل ، بائیو میڈیسن اور جانوروں کی ویکسین کے حوالے سے تیانجن۔بنہائی نیو ایریا کی صنعت سے تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں چین کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان میں توانائی کے شعبے کی ترقی  اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے حوالے سے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos