728 x 90

وزیراعظم کی چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعظم کی چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے تاکہ وہ خاص طور پر صنعتوں کو خصوصی اقتصادی زونز میں منتقل کرنے کو اپنی ترجیحی سرمایہ کاری کی منزل سمجھیں۔ انہوں نے بیجنگ میں چین کے سرکردہ کاروباری اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز کے ساتھ ملاقاتیں کیں تاکہ کاروباری

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے تاکہ وہ خاص طور پر صنعتوں کو خصوصی اقتصادی زونز میں منتقل کرنے کو اپنی ترجیحی سرمایہ کاری کی منزل سمجھیں۔

انہوں نے بیجنگ میں چین کے سرکردہ کاروباری اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز کے ساتھ ملاقاتیں کیں تاکہ کاروباری سطح پر پاکستان میں تعاون کو فروغ دیا جاسکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ہنرمند اور کم لاگت افرادی قوت، صنعتی پیداوار میں مسابقت کے لیے کم لاگت خام مال کی فراہمی اور علاقائی اور عالمی منڈیوں سے اسٹریٹجک رابطے کے ساتھ ایک منفرد تقابلی فائدہ پیش کرتا ہے۔

وزیراعظم نے چینی کاروباری شخصیات کو یقین دلایا کہ پاکستان سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے اور صنعتی شراکت داری کو آسان بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ نہ صرف پاکستان کی اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو گا بلکہ علاقائی ترقی، جدت اور مشترکہ خوشحالی کے محرک کے طور پر CPEC کے وژن کو بھی تقویت دے گا۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ صنعتی تعاون پاکستان اور چین کے اقتصادی تعاون کا بنیادی ستون ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں اس کی اعلی معیار کی ترقی کا ایک اہم ستون ہے۔

 انہوں نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کانسل کے ذریعے معاشی ترقی کے لیے پاکستان کے عزم کو مزید اجاگر کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos