وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی سے یونیسکو کے چیف فواد پاشایف نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکرٹری تعلیم ندیم محبوب اور جوائنٹ سیکریٹری بھی شریک تھے۔ یونیسکو چیف نے پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے متاثرین سے اظہار تعزیت اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ ملاقات میں یونیسکو کی
وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی سے یونیسکو کے چیف فواد پاشایف نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں سیکرٹری تعلیم ندیم محبوب اور جوائنٹ سیکریٹری بھی شریک تھے۔
یونیسکو چیف نے پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے متاثرین سے اظہار تعزیت اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ ملاقات میں یونیسکو کی تعلیم، ثقافت اور سماجی مسائل پر کام کی پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔
اسکول سے باہر بچوں اور بچیوں کی تعلیم، زراعت اور سماجی علوم میں درپیش مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔
وفای وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تعلیم اور بچیوں کی تعلیم پر وزارت تعلیم کے ساتھ قریبی تعاون پر یونیسکو کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا یونیسکو کے ساتھ مل کر معیاری تعلیم اور اساتذہ کی استعداد بڑھانے پر کام کر رہے ہیں اور لاکھوں بچے اسکول سے باہر ہیں، ان کے مستقبل پر توجہ ناگزیر ہے۔
یونیسکو چیف نے کہا کہ پاکستان دوست ممالک کے ساتھ مل کر تعلیم کے شعبے میں کام کرے گا۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ معیاری تعلیم اور اساتذہ کی تربیت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
سیکرٹری ندیم محبوب نے کہا کہ یونیسکو کے ساتھ شراکت داری نتیجہ خیز رہی ہے۔
سیکرٹری تعلیم نے کہا کہ اسکول سے باہر بچوں کے مسئلے پر ڈرافٹ پلان تیار کرلیا گیا ہے اور نان فارمل ایجوکیشن پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔2030 تک زیرو آؤٹ آف اسکول چلڈرن پلان فائنل کردیا گیا ہے۔
ازبکستان میں ہونے والی جنرل کونسل میں پاکستان کی بھرپور شمولیت کا اعلان۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *