ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے قابل تجدید توانائی کے لئے اقدامات کی غیر متزلزل حمایت کا عزم ظاہرکیاہے۔ اس عزم کا اظہار ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر توانائی جون ہو ہوانگ کی سربراہی میں وفد کی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کے ساتھ ملاقات میں کیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر نے
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے قابل تجدید توانائی کے لئے اقدامات کی غیر متزلزل حمایت کا عزم ظاہرکیاہے۔
اس عزم کا اظہار ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر توانائی جون ہو ہوانگ کی سربراہی میں وفد کی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کے ساتھ ملاقات میں کیا گیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر نے خصوصاً سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت داری اور مربوط توانائی منصوبہ بندی کے فروغ میں اے ڈی بی کی جاری حمایت کو سراہا۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں بجلی کی تین تقسیم کارکمپنیوںکی نجکاری کی جائے گی جس میں سرمایہ کاری اور تکنیکی معاونت دونوں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
سرداراویس احمد خان لغاری نے زور دیا کہ حکومت نئے ای وی ٹیرف‘ اٹھائیس سومیگاواٹ کے فوسل ایندھن والے بجلی گھروں کی جلد بندش اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے قرض کے حصول اور کاربن کریڈٹس تک رسائی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر توانائی نے کہا کہ پاکستان کے توانائی کے شعبے کیلئے13 کروڑ ڈالر کی منظوری دی گئی ہے جس میں سے ابتدائی طور پر تین کروڑ ڈالر فوری طورپر دستیاب ہیں۔
انہوں نے نجکاری‘ کاربن منڈی کی ترقی‘ توانائی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوارکرنے اور قابل تجدید توانائی منصوبوں کی توسیع میں معاونت کا عزم ظاہرکیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *