728 x 90

پاکستان بحرین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، صدر

پاکستان بحرین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، صدر

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان بحرین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے جو تاریخ، مشترکہ مذہب اور عوام کے درمیان دوستانہ روابط کے مضبوط بندھن سے جڑے ہیں۔ وہ بحرین کے وزیر داخلہ جنرل شیخ راشد بن عبدا للہ الخلیفہ سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج (بدھ)

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان بحرین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے جو تاریخ، مشترکہ مذہب اور عوام کے درمیان دوستانہ روابط کے مضبوط بندھن سے جڑے ہیں۔

وہ بحرین کے وزیر داخلہ جنرل شیخ راشد بن عبدا للہ الخلیفہ سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج (بدھ) کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

صدر مملکت نے دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ تعاون کو سراہا۔

آصف علی زرداری نے بحرین کے ساتھ اپنی شراکت داری مزید مستحکم کرنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر جنرل شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ نے پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی اپنے ملک کی خواہش کا اظہار کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos