728 x 90

غیر ملکی مشنز کے سفرا کا اسلام آباد میں این ڈی ایم اے کا دورہ

غیر ملکی مشنز کے سفرا کا اسلام آباد میں این ڈی ایم اے کا دورہ

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے آج اسلام آباد میں غیر ملکی سفارتکاروں کو حالیہ سیلابی صورتحال اور امدادی کاروائیوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔بریفنگ سیشن میں 30 سے زائد غیر ملکی سفارتکاروں نے شرکت کی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو اقدامات پر

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے آج اسلام آباد میں غیر ملکی سفارتکاروں کو حالیہ سیلابی صورتحال اور امدادی کاروائیوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔بریفنگ سیشن میں 30 سے زائد غیر ملکی سفارتکاروں نے شرکت کی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے صوبائی و علاقائی اداروں کے ساتھ مربوط حکمت عملی اور مشترکہ اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔

آفات سے نمٹنے اور پیشگی اقدامات ک یقینی بنانے کے لیے موسمی صورتحال کے جائزہ اورجدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بریفنگ دی گئی۔

شرکا نے این ڈی ایم اے کے بروقت اقدامات اور امدادی کوششوں کو سراہتے ہوئے انسانی جانوں اور معیشت کے تحفظ کے لیے اہم قرار دیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos