728 x 90

وزیراعظم کی اداروں کو سیلاب زدگان کی مدد کیلئے چوکس رہنے کی ہدایت

وزیراعظم کی اداروں کو سیلاب زدگان کی مدد کیلئے چوکس رہنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ہنگامی امدادی ادارے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی سمیت تمام متعلقہ وفاقی محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ افراد کو ہر ممکن مکمل تعاون فراہم کرنے کیلئے چوکس رہیں۔ انہوں نے آج سوشل میڈیا ایپ ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ اِس قدرتی آفت

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ہنگامی امدادی ادارے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی سمیت تمام متعلقہ وفاقی محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ افراد کو ہر ممکن مکمل تعاون فراہم کرنے کیلئے چوکس رہیں۔

انہوں نے آج سوشل میڈیا ایپ ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ اِس قدرتی آفت سے بڑی تباہی ہوئی ہے تاہم اِس کے باوجود کسانوں، مزدوروں، خواتین اور بچوں نے غیر معمولی ہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کوششوں اور خیبرپختونخوا‘ سندھ‘ گلگت  بلتستان اور آزاد کشمیر کی قیادت کی انتھک محنت و عزم کو بھی سراہا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos