728 x 90

مشعال ملک کا یاسین ملک کا مقدمہ شفاف انداز میں چلانے کا مطالبہ

مشعال ملک کا یاسین ملک کا مقدمہ شفاف انداز میں چلانے کا مطالبہ

پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور کشمیری رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے انڈین نیشنل کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکاگاندھی پر زور دیا ہے کہ وہ دس نومبر کو ان کے خاوند کو پھانسی دینے کی کارروائی رکوانے کے لئے مداخلت کریں۔ انہوں نے اپنے خط میں خبردار کیا کہ وزیراعظم

پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور کشمیری رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے انڈین نیشنل کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکاگاندھی پر زور دیا ہے کہ وہ دس نومبر کو ان کے خاوند کو پھانسی دینے کی کارروائی رکوانے کے لئے مداخلت کریں۔

انہوں نے اپنے خط میں خبردار کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے آرٹیکل تین سو ستر اور پینتیس اے کی منسوخی کے باعث پہلے ہی کشیدگی میں اضافہ ہوچکا ہے اور یاسین ملک کی پھانسی سے برصغیر خطرناک صورتحال سے دوچار ہو جائے گا۔

انہوں نے کانگریس کے رہنمائوں‘ بین الاقوامی پارلیمنٹس اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ شفاف انداز میں مقدمہ چلانے‘ سزائے موت رکوانے اور جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کی موہوم امیدیں باقی رکھنے کے لئے بھارت پر دبائو ڈالیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos