728 x 90

فیلڈ مارشل کا سیلاب متاثرین کیلئے سول حکومت اور فوج کی مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور

فیلڈ مارشل کا سیلاب متاثرین کیلئے سول حکومت اور فوج کی مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور

چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مشکلات میں کمی کیلئے سول حکومت اور فوج کی مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات قصور سیکٹر اور جلال پور پیر والا ملتان میں سیلاب کے امدادی کیمپ کے دورے کے موقع پر کہی

چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مشکلات میں کمی کیلئے سول حکومت اور فوج کی مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات قصور سیکٹر اور جلال پور پیر والا ملتان میں سیلاب کے امدادی کیمپ کے دورے کے موقع پر کہی جہاں انہوں نے سیلاب کی موجودہ صورت حال اور جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

عاصم منیر نے عوامی بہبود کے تمام اقدامات کی حمایت سے متعلق پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔

شہری انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے اچھے نظم و نسق’ مربوط اقدامات اور عوامی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔

سیلاب زدگان سے گفتگو میں’ جنہیں پاک فوج اور شہری انتظامیہ نے کامیابی سے محفو ظ مقامات پر پہنچایا’ چیف آف آرمی سٹاف نے انہیں یقین دلایا کہ ان کی دوبارہ سکونت اور بحالی کیلئے مسلسل مدد کی جائے گی۔

متاثرین سیلاب نے اس مشکل وقت میں انہیں بروقت امداد فراہم کرنے پر پاک فوج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے فوجی دستوں’ ریسکیو1122 کے اہلکاروں اور پولیس کے حکام سے بھی ملاقات کی۔

فیلڈ مارشل نے نقصانات اور جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کی غرض سے لاہور اور قصور کے علاوہ ملتان’ جلال پور پیروالا کے علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos