728 x 90

پاکستان۔پولینڈ کا تجارت،سرمایہ کاری کوفروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

پاکستان۔پولینڈ کا تجارت،سرمایہ کاری کوفروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

پاکستان میں پولینڈ کے سفیرماچیے پیسارسکی نے  پیر کے روز اسلام آباد میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے سمیت تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور وفود کے

پاکستان میں پولینڈ کے سفیرماچیے پیسارسکی نے  پیر کے روز اسلام آباد میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے سمیت تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور وفود کے تبادلے کی نئی راہوں کی نشاندہی پر خصوصی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خزانہ نے پولینڈ کے سفیر کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی۔

انہوں نے پاکستان میں پولینڈ کی سرمایہ کاری کو سراہا اور دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کیلئے اُس کی خواہش کا خیرمقدم کیا۔

پولینڈ کے سفیر نے کہا کہ ان کی حکومت دو طرفہ تعلقات مزید آگے بڑھانے کے لیے مستقبل قریب میں سینئر سیاسی قیادت کی سربراہی میں اعلی سطح کا وفد پاکستان بھیجے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos