728 x 90

پاکستان،سعودی عرب کے سٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط

پاکستان،سعودی عرب کے سٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط

پاکستان اور سعودی عرب نے” باہمی تذویراتی دفاعی معاہدے”پر دستخط کئے ہیں جس کے مطابق ان میں سے کسی بھی ملک کے خلاف حملے کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کی سکیورٹی میں اضافے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے مشترکہ عزم

پاکستان اور سعودی عرب نے” باہمی تذویراتی دفاعی معاہدے”پر دستخط کئے ہیں جس کے مطابق ان میں سے کسی بھی ملک کے خلاف حملے کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

یہ معاہدہ دونوں ممالک کی سکیورٹی میں اضافے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔

معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع کو مضبوط بنانا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے ریاض میں اس معاہدے پر دستخط کئے۔

یہ معاہدہ تقریباً آٹھ دہائیوں پر محیط دوطرفہ تاریخی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا جو بھائی چارے اور اسلامی یکجہتی کے ساتھ ساتھ مشترکہ تذویراتی مفادات اور قریبی دفاعی تعاون پر مبنی ہے۔

اجلاس کے آغاز میں وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور تذویراتی تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد معاملات کا جائزہ لیا۔

سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کی صحت و تندرستی اور پاکستان کے برادر عوام کیلئے مزید ترقی اور خوشحالی کی نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

اس سے پہلے ریاض کے قصر اَل یمامہ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا اورسعودی مسلح افواج نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos