صدر آصف علی زرداری نے چین کے علاقے سنکیانگ میں کاشغر فری ٹریڈزون کا بھی دورہ کیا۔ سی پی سی پارٹی کاشغر کے سیکرٹری یائوننگ نے صدر کا استقبال کیا اور انہیں دوہزار پندرہ میں اس کے قیام کے بعد سے اب تک کی ترقی کے بارے میں بریفنگ دی۔ صدر کو بتایا گیا کہ
صدر آصف علی زرداری نے چین کے علاقے سنکیانگ میں کاشغر فری ٹریڈزون کا بھی دورہ کیا۔
سی پی سی پارٹی کاشغر کے سیکرٹری یائوننگ نے صدر کا استقبال کیا اور انہیں دوہزار پندرہ میں اس کے قیام کے بعد سے اب تک کی ترقی کے بارے میں بریفنگ دی۔
صدر کو بتایا گیا کہ یہ زون جنوبی سنکیانگ میں اپنی نوعیت کی واحد سہولت اور علاقے میں تجارت اور لاجسٹکس کا ایک اہم مرکز ہے۔
یہ زون سڑک، ریل اور فضائی راستے سے ایک سواٹھارہ ممالک سے منسلک ہے۔
صدر زرداری کو دوممالک جڑواں پارکس اقدام کے بارے میں بھی بتایا گیا جس میں ازبکستان کا صنعتی پارک بھی شامل ہے جو 72گھنٹے کے اندر گودام سے گودام تک سامان پہنچانے کو ممکن بناتا ہے اور گاڑیوں کی تیاری اور ایل ای ڈی کی پیداوار کیلئے کرغزستان کے تعاون سے ایک پارک زیر تعمیر ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *