قومی غذائی تحفظ کے وزیر رانا تنویر حسین نے پاکستان کے ترشاوہ پھلوں کی برآمدات کے فروغ کے سلسلے میں کاشتکاروں، برآمدکنندگان اور دیگر فریقوں کیلئے جامع سہولیات پر مبنی اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ حکومت ترشاوہ پھلوں کی روایتی مارکیٹس تک رسائی اور وسطی ایشیاء، روس،
قومی غذائی تحفظ کے وزیر رانا تنویر حسین نے پاکستان کے ترشاوہ پھلوں کی برآمدات کے فروغ کے سلسلے میں کاشتکاروں، برآمدکنندگان اور دیگر فریقوں کیلئے جامع سہولیات پر مبنی اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ حکومت ترشاوہ پھلوں کی روایتی مارکیٹس تک رسائی اور وسطی ایشیاء، روس، مشرق وسطی، افریقہ اور یورپی یونین تک برآمدات بڑھانے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ازبکستان اور دیگر وسط ایشیائی ممالک کیلئے نئے برآمد کنندگان کی رجسٹریشن مارکیٹوں کے تنوع اور کاشتکاروں وبرآمدکنندگان کیلئے تجارتی مواقع بڑھانے کی جانب اہم قدم ہے۔
رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بیج کے بغیر کینو اور ترشاوہ پھلوں کی تیار مصنوعات کے فروغ پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *