امریکی ناظم الامورنٹالی اے بیکر نے وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔ انہوں نے شراکت داری، سرمایہ کاری اور روزگار کے امکانات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پاکستان ریلوے کے ذریعے علاقائی رابطوں کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران نٹالی بیکر کو پاکستان ریلوے کے تزویراتی
امریکی ناظم الامورنٹالی اے بیکر نے وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔
انہوں نے شراکت داری، سرمایہ کاری اور روزگار کے امکانات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پاکستان ریلوے کے ذریعے علاقائی رابطوں کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران نٹالی بیکر کو پاکستان ریلوے کے تزویراتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیر ریلوے نے ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کے آغاز، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں اور ریلوے سٹیشنوں پر صفائی کو بہتر بنانے پر روشنی ڈالی۔
حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کی شراکت داری سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔
امریکی نمائندہ نے پاکستان ریلوے میں جاری اصلاحاتی کوششوں کو سراہا اور تعاون کو وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *