728 x 90

آئی ٹی سیکٹر ترقی کی راہ پرگامزن ہے،شزا فاطمہ

آئی ٹی سیکٹر ترقی کی راہ پرگامزن ہے،شزا فاطمہ

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ملک میں آئی ٹی سیکٹر بیس فیصد سالانہ کی شرح کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ آج (منگل) کراچی میں آئی ٹی سی این ایشیا2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس سال دس لاکھ نوجوانوں

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ملک میں آئی ٹی سیکٹر بیس فیصد سالانہ کی شرح کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

آج (منگل) کراچی میں آئی ٹی سی این ایشیا2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس سال دس لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے حکومتی عزم کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی اور انٹرنیٹ سے متعلق مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ملک کے تمام خطوں میں فائیو جی تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos