728 x 90

صدر کا آسٹریلیا کیساتھ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر زور

صدر کا آسٹریلیا کیساتھ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر زور

آسٹریلیا کے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے آج اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری سے الوداعی ملاقات کی۔ صدر نے ان کے دورمیں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے پر ان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کمشنر نے سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون

آسٹریلیا کے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے آج اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری سے الوداعی ملاقات کی۔

صدر نے ان کے دورمیں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے پر ان کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ہائی کمشنر نے سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون اور دونوں ملکوں کے درمیان عوامی رابطوں کومضبوط کرنے میں بھی اہم کردارادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری جاری رہنی چاہیے۔

اقتصادی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے صدر نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو وسعت دینے کی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پرزور  دیا۔

ہائی کمشنرنے صدر کو اپنے حالیہ دورہ سندھ کے بار ے میں بتایااورپاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان زراعت اورموسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں جاری تعاون پر بریفنگ دی۔

انہوں نے کہاکہ وہ اوران کے اہل خانہ پاکستان کے ساتھ خوشگوار یادیں خصوصاً عوام کی گرمجوشی اور مہمان نوازی پر اظہارتشکرکے جذبات کے ساتھ واپس جارہے ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos