728 x 90

پاکستان ویت نام کے ساتھ دوستی کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے، وزیر تجارت

پاکستان ویت نام کے ساتھ دوستی کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے، وزیر تجارت

وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان ویت نام کے ساتھ اپنی دوستی کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان ویت نام بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی احترام اور تعاون پر مبنی طویل مدتی

وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان ویت نام کے ساتھ اپنی دوستی کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان ویت نام بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی احترام اور تعاون پر مبنی طویل مدتی تعلقات ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور ویت نام میں ٹیکسٹائل، چمڑے، فارماسوٹیکل، زراعت اور ای کامرس سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تجارت بڑھانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ترجیحی تجارتی معاہدے کی جانب بڑھنے کیلئے اصولی طور پر اتفاق کیا ہے تاکہ اقتصادی تعاون کو مزید بڑھایا جا سکے۔

انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ بزنس فورم پاکستان اور ویت نام کے مضبوط اقتصادی تعلقات سے ایک نیا باب شروع ہوگا جس کی بنیاد باہمی اعتماد، مشترکہ خوشحالی اور دیرپا شراکت داری پر ہو گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos