وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ افغان حکام پائیدار امن کیلئے پاکستان کے جائز تحفظات کو دور کرتے ہوئے مخلصانہ اور ٹھوس اقدامات کریں۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کی درخواست پر اڑتالیس گھنٹے کی عبوری
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ افغان حکام پائیدار امن کیلئے پاکستان کے جائز تحفظات کو دور کرتے ہوئے مخلصانہ اور ٹھوس اقدامات کریں۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کی درخواست پر اڑتالیس گھنٹے کی عبوری جنگ بندی کی ہے اور مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کیلئے گیند اب افغانستان کی کورٹ میں ہے۔
انہوں نے کہا پاکستان یہ مسئلہ مذاکرات کی میز پر حل کرنے کیلئے تیار ہے۔
شہبازشریف نے کہا پاکستان کو افغان سرزمین سے سرگرم دہشتگردوں کی کارروائیوں کے جواب کیلئے مجبور کیا گیا جن میں پاکستان کے معصوم شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کی شہادتیں ہورہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی ذرائع سے افغانستان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
غزہ امن معاہدے کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں خونریزی اور مظالم کارکنا ایک بہت بڑی کامیابی ہے جو امریکی صدرڈونلڈٹرمپ اور پاکستان، ترکیہ اور قطر سمیت دیگر ممالک کی کوششوں سے ممکن ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حقوق کے حصول کیلئے ان کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے پر اپنی معاشی ٹیم کی بھی تعریف کی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *