728 x 90

وزیر خزانہ نے پاک امریکہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے تاجر برادری سے تجاویز طلب کرلیں

وزیر خزانہ نے پاک امریکہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے تاجر برادری سے تجاویز طلب کرلیں

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تاجر برادری سے تجاویز طلب کی ہیں۔ وہ امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کی طرف سے پاکستان ہائوس، واشنگٹن ڈی سی میں دیے گئے ورکنگ ڈنر کے موقع پر معروف پاکستانی تاجروں سے بات چیت کر رہے تھے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تاجر برادری سے تجاویز طلب کی ہیں۔

وہ امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کی طرف سے پاکستان ہائوس، واشنگٹن ڈی سی میں دیے گئے ورکنگ ڈنر کے موقع پر معروف پاکستانی تاجروں سے بات چیت کر رہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ معروف عالمی اداروں کی جانب سے ملک کی بہتر کریڈٹ ریٹنگ نے کاروباری برادری کے اعتماد کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزیر خزانہ نے شرکا کو ملک کے اقتصادی استحکام اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات سمیت مجموعی معاشی صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے ریگولیٹری عمل کو ہموار کرنے، ٹیکس کے نظام کو بہتر بنانے اور توانائی، خصوصی اقتصادی زون اور نجکاری سے متعلق مسائل کو حل کرنے پر روشنی ڈالی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos