728 x 90

پاکستان کا ایران، بنگلہ دیش اور کویت کے ساتھ افرادی قوت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان کا ایران، بنگلہ دیش اور کویت کے ساتھ افرادی قوت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

 پاکستان نے ایران، بنگلہ دیش اور کویت کے ساتھ افرادی قوت کے شعبے میں تعاون بڑھانے، محفوظ، منظم اور جامع لیبر مائیگریشن کے فروغ کے لیے علاقائی شراکت داریوں کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق وفاقی وزیراوورسیز پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین کی ان ممالک کے نمائندگان کے ساتھ

 پاکستان نے ایران، بنگلہ دیش اور کویت کے ساتھ افرادی قوت کے شعبے میں تعاون بڑھانے، محفوظ، منظم اور جامع لیبر مائیگریشن کے فروغ کے لیے علاقائی شراکت داریوں کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق وفاقی وزیراوورسیز پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین کی ان ممالک کے نمائندگان کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے دوران ہوا۔ انہوں نے ایران کی لیبر ایڈوائزر، بنگلہ دیش کے ایڈوائزر برائے محنت، روزگار و بحری امور بریگیڈیئر جنرل (ریٹائرڈ) سخاوت حسین اور کویت کے سیکرٹری برائے لیبر و افرادی قوت سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ، ذوالفقار احمد بھی شریک تھے۔

ایران کی لیبر ایڈوائزر کے ساتھ ملاقات میں موجودہ مفاہمت کی یادداشت کے تحت محنت، روزگار اور سماجی تحفظ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے، مشترکہ ورکنگ گروپ کو فعال بنانے، ہنر مند افرادی قوت کی ترقی اور سوشل سیکیورٹی کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان نے ماہرین کی سطح پر میٹنگ کی میزبانی کی پیشکش بھی کی۔

بنگلہ دیش کے مشیر کے ساتھ گفتگو میں لیبر مائیگریشن، اسکل سرٹیفیکیشن اور اوورسیز ورکرز کی فلاح و بہبود کے فروغ پر اتفاق ہوا، جبکہ پاکستان–بنگلہ دیش مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر غور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بنگلہ دیشی ایڈوائزر نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کر لی۔

کویت کے سیکرٹری برائے لیبر و افرادی قوت سے ملاقات میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ موجودہ مفاہمتی یادداشت کا جائزہ لینے اور جامع ایکشن پلان کی تیاری پر بات چیت ہوئی۔

تینوں ممالک نے اس بات کو تسلیم کیا کہ پاکستان مؤثر لیبر ڈپلومیسی کے ذریعے مسلم اُمہ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ایرانی لیبر ایڈوائزر نے اسرائیل تنازع کے دوران پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ OIC کو نوجوانوں کے روزگار کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos