728 x 90

بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کی صورت میں بھرپور،فیصلہ کن جواب دیا جائے گا،فیلڈ مارشل

بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کی صورت میں بھرپور،فیصلہ کن جواب دیا جائے گا،فیلڈ مارشل

بری فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اشتعال انگیز کارروائیوں کی صورت میں اسے بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ آج کاکول میں پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آئوٹ پریڈ سے تاریخی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اشتعا ل انگیز کارروائیاں

بری فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اشتعال انگیز کارروائیوں کی صورت میں اسے بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

آج کاکول میں پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آئوٹ پریڈ سے تاریخی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اشتعا ل انگیز کارروائیاں شروع کرنے والوں کو توقعات سے کہیں بڑھ کرجواب دے گا۔

پاکستان کے ہتھیاروں کے نظام کی رسائی اور ہلاکت خیزی کو اجاگر کرتے ہوئے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جغرافیائی وسعت کے غلط فہمی پر مبنی دفاع کو بکھیر کر رکھ دے گا۔

تاہم عاصم منیر نے بھارتی فوجی قیادت کو مشورہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ایٹمی ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ بنیادی مسائل کو بین الاقوامی اصولوں کے مطابق برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر حل کرنا چاہیے۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان کبھی بھی بھارتی بیان بازی سے خوفزدہ نہیں ہو گا اور وہ معمولی اشتعال انگیزی کا بھی فیصلہ کن جواب دے گا۔

آرمی چیف نے کہا کہ قیامِ پاکستان سے اب تک افواجِ پاکستان نے قوم کی حمایت سے وطنِ عزیز کے بیرونی اور اندرونی دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ حالیہ آپریشن معرکہ حق/ بنیان مرصوص میں پاک فوج نے پیشہ ورانہ مہارت اور عزم سے دشمن کو شکست دی، جس سے قوم کا اعتماد مزید مستحکم ہوا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ازلی دشمن کے خلاف کارروائیوں میں رافیل طیاروں کو مار گرایا گیا، متعدد دشمن بیسز بشمول S-400 سسٹمز کو نشانہ بنایا گیا، اور پاکستان نے ملٹی ڈومین وارفیئر کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل اور قومی اتحاد کے ساتھ ہم نے فولادی دیوار کی مانند دشمن کا مقابلہ کیا اور ایک بڑے دشمن کے خلاف واضح کامیابی حاصل کی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت پر پاکستان کے اصولی موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے فلسطین کے مسئلے پر بھی دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، اور دو ریاستی حل ہی خطے کے دیرپا امن کی ضمانت ہے۔

خطاب میں آرمی چیف نے سعودی عرب کے ساتھ حالیہ دفاعی معاہدے کو مشرقِ وسطی اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کو حرمین شریفین کے دفاع کی خدمت انجام دینا باعثِ فخر ہے۔

انہوں نے چین، امریکہ اور دیگر مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات میں پیش رفت کو پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی کا مظہر قرار دیا۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور افغان سرزمین کے دہشت گردوں کے استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کو قوم کی مدد سے مکمل کامیابی تک پہنچائیں گے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطاب کے اختتام پر شہدا، غازیوں، قوم، علما، سائنسدانوں، میڈیا، اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے سور الصف کی آیت نمبر 4 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بے شک اللہ ان لوگوں کو پسند کرتا ہے جو اس کی راہ میں صف باندھ کر لڑتے ہیں گویا وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔

انہوں نے قائدِ اعظم محمد علی جناح کے 1948 کے تاریخی پیغام کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خدمت، قربانی اور یکجہتی ہی ہماری اصل کامیابی ہے۔

آخر میں آرمی چیف نے کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں، ہمارا سفر ابھی مکمل نہیں ہوا، لیکن پاکستان کا پرچم ہمیشہ بلند رہے گا کیونکہ اس کے محافظ کبھی ناکام نہیں ہوتے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos