پاکستان نے آج (اتوار) چینی سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے اپنے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون کو کامیابی سے خلاء میں بھیجنے کے ساتھ اپنے خلائی پروگرام میں ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ پاکستان اسپیس اینڈ اپر آوٹموسفرئیر ریسرچ کمیشن کی طرف سے تیار کردہ، سیٹلائٹ جدید ہائپر اسپیکٹرل امیجنگ ٹیکنالوجی سے
پاکستان نے آج (اتوار) چینی سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے اپنے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون کو کامیابی سے خلاء میں بھیجنے کے ساتھ اپنے خلائی پروگرام میں ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔
پاکستان اسپیس اینڈ اپر آوٹموسفرئیر ریسرچ کمیشن کی طرف سے تیار کردہ، سیٹلائٹ جدید ہائپر اسپیکٹرل امیجنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو سینکڑوں اسپیکٹرل بینڈز میں ڈیٹا حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
توقع ہے کہ سیٹلائٹ سے زراعت، ماحولیاتی نگرانی، شہری منصوبہ بندی اور آفات سے بچائو کے شعبوں میں قومی استعدادِ کار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ایچ ایس ون پر کام کرنے والے پاکستان اور چین کے سائنسدانوں اور تکنیکی ٹیموں کو ان کے عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور مثالی تعاون پر سراہا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *