سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے پینتیس ارب روپے سے زائد مالیت کے بارہ منصوبوں کی منظوری دی ہے جس کا مقصد مختلف شعبوں میں قومی ترقی یقینی بنانا ہے ۔ سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال کے زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں دوسو اسی
سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے پینتیس ارب روپے سے زائد مالیت کے بارہ منصوبوں کی منظوری دی ہے جس کا مقصد مختلف شعبوں میں قومی ترقی یقینی بنانا ہے ۔
سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال کے زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔
اجلاس میں دوسو اسی ارب روپے سے زائد مالیت کے چھ ترقیاتی منصوبے قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی کو منظوری کیلئے پیش کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
احسن اقبال نے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی ترقیاتی حکمت عملی فائیو ای کے فریم ورک اور اڑان پاکستان پروگرام کے گرد گھومتی ہے جس میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ ماحولیات اور برآمدات پرمبنی ترقی شامل ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ ستون ملک کو مسابقتی اور مربوط ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔
کمیٹی نے زراعت کے شعبے کے کلیدی کردار کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس شعبے میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق منصوبوں کی منظوری دی ۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *