پاک فضائیہ کا ایک دستہ دوطرفہ فضائی جنگی مشق ”انڈس شیلڈ الفا” میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچ گیا ہے۔ یہ دستہ جدید جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری جنگی طیاروں اور ہنر مند فضائی اور زمینی عملے پر مشتمل ہے۔ مشق ”انڈس شیلڈ الفا” باہمی ہم آہنگی، عسکری روابط اور دونوں برادر ملکوں کی فضائیہ
پاک فضائیہ کا ایک دستہ دوطرفہ فضائی جنگی مشق ”انڈس شیلڈ الفا” میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچ گیا ہے۔
یہ دستہ جدید جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری جنگی طیاروں اور ہنر مند فضائی اور زمینی عملے پر مشتمل ہے۔
مشق ”انڈس شیلڈ الفا” باہمی ہم آہنگی، عسکری روابط اور دونوں برادر ملکوں کی فضائیہ کے درمیان تعاون بڑھانے کیلئے ترتیب دی گئی ہے۔
پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے انتہائی مہارت اور پیشہ ورانہ انداز میں پاکستان کے اپنے اڈے سے آذربائیجان تک مسلسل اپنی پرواز مکمل کی اور اسی دوران اپنے پی اے ایف ، آئی ایل
78 فضائی ٹینکر سے فضاء میں ہی ری فیولنگ بھی کی۔
اس مشق میں جدید فضائی جنگی حربوں، مشترکہ مشن کی منصوبہ بندی اور ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی اور فضائی قوت بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *