وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ صنعتی اور معاشی ترقی کیلئے کاروباری طبقے کو جامع سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یہ بات ملک کے کاروباری اور سرمایہ کاری ماحول کے بارے میں تبادلہ خیال کیلئے اسلام آباد میں اہم کاروباری شخصیات اور صنعتکاروں کے ساتھ ایک اجلاس میں کہی۔ وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ صنعتی اور معاشی ترقی کیلئے کاروباری طبقے کو جامع سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے یہ بات ملک کے کاروباری اور سرمایہ کاری ماحول کے بارے میں تبادلہ خیال کیلئے اسلام آباد میں اہم کاروباری شخصیات اور صنعتکاروں کے ساتھ ایک اجلاس میں کہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی کارپوریشنز سے سرمایہ کاری راغب کرنے کے علاوہ معیشت کے استحکام کیلئے گھریلو صنعتوں کو بھی بھرپور انداز میں فروغ دے رہی ہے۔
وزیراعظم نے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مدد کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ نئے کاروبار کے آغاز کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اجلاس کے دوران مختلف معاشی اور صنعتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور حکومتی اقدامات کیلئے اپنی سفارشات جمع کرائیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ان سفارشات پر مبنی جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی تاکہ ملکی معیشت کو پائیدار ترقی اور مثبت سمت میں گامزن کیا جاسکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *