پاکستان اور پولینڈ نے تجارت، توانائی، دفاع اور انسداد دہشتگردی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ بات نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پولینڈ کے اپنے ہم منصب رادوسلاو سِکورسکی کے ہمراہ اسلام آباد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اسحاق ڈار نے کہا
پاکستان اور پولینڈ نے تجارت، توانائی، دفاع اور انسداد دہشتگردی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بات نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پولینڈ کے اپنے ہم منصب رادوسلاو سِکورسکی
کے ہمراہ اسلام آباد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ وفود کی سطح پر مذاکرات کے دوران فریقین نے پاک پولینڈ دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جو مثبت سمت میں گامزن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فریقین نے جنوبی ایشیاء افغانستان، یورپ اور مشرق وسطیٰ میں سلامتی کی صورتحال سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم نے پولینڈ کے وفد کو بھارت کی بلااشتعال جارحیت کے بارے میں پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا اور جموں وکشمیر کے مسئلے کے بارے میں پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بات چیت میں طالبان حکومت کی حالیہ شرانگیزی اور افغان سرزمیں پر فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسے شدت پسند عناصر کی موجودگی کا تذکرہ بھی کیا گیا۔
اسحق ڈار نے پولینڈ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو جامع دوطرفہ مفید شراکت داری میں تبدیل کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پولینڈ کے نائب وزیراعظم نے کہاکہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تجارت، پبلک فنانس ، فنٹیک اور واٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں دلچسپی رکھتا ہے۔
اس موقع پرانسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد اورپولینڈ کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کے درمیان باقاعدہ دوطرفہ مشاورت اور تعاون کے بارے میں دومفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *