728 x 90

خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے اور ہر بچے کو قابل علاج بیماریوں سے بچانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔  پولیو کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پولیو کے خلاف نمایاں پیشرفت کی ہے،

خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے اور ہر بچے کو قابل علاج بیماریوں سے بچانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

 پولیو کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پولیو کے خلاف نمایاں پیشرفت کی ہے، تاہم ہدف ابھی باقی ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر وہ بچہ جس تک ویکسین نہ پہنچے خطرے میں ہے، اس لئے ہر گھر اور کمیونٹی تک رسائی یقینی بنانے کے لئے کوششیں کی جائیں۔

انہوں نے قومی پولیو مہم کے کارکنوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی خدمات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

آصفہ بھٹو زرداری نے والدین اور کمیونٹی رہنمائوں سے انسدادِ پولیو مہم میں تعاون جاری رکھنے کی اپیل کی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos