728 x 90

سرحد پار سے دراندازی کی کوشش ناکام،25 خوارج مارے گئے

سرحد پار سے دراندازی کی کوشش ناکام،25 خوارج مارے گئے

کرم اور شمالی وزیرستان کے اضلاع میں فتنہ الہند وستان کے 25 خوارج مارے گئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع کرم کے علاقے گھکی اور ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں پاکستان افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کے دو بڑے گروہوں کو سیکورٹی فورسز نے

کرم اور شمالی وزیرستان کے اضلاع میں فتنہ الہند وستان کے 25 خوارج مارے گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع کرم کے علاقے گھکی اور ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں پاکستان افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کے دو بڑے گروہوں کو سیکورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا۔

سیکورٹی فورسز نے خوارج کے ان گروہوں کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں بھارتی دہشت گردوں سے تعلق رکھنے والے چار خودکش بمباروں سمیت پندرہ خوارج کو ہلاک کر دی۔

جبکہ ضلع کرم کے علاقے گھکی میں دراندازی کرنے والے مزید دس خوارج مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران وطن کے پانچ بہادر بیٹوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا۔

 فتنہ الخوارج کی جانب سے دراندازی کی یہ کوششیں ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب پاکستان اور افغانستان کے وفود ترکی میں مذاکرات میں مصروف ہیں اور افغان سرزمین سے اٹھنے والی دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کے حوالے سے عبوری افغان حکومت کے ارادوں پر شکوک و شبہات کا اظہار کر رہے ہیں۔

پاکستان عبوری افغان حکومت سے موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کہہ رہا ہے اور توقع ہے کہ وہ دوحہ معاہدے کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا اور خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال کو روکے گا۔

سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم اور غیر متزلزل ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے بھارتی حمایت یافتہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں میں حوالدار منظور حسین ، سپاہی نعمان الیاس کیانی، سپاہی محمد عادل، سپاہی شاہ جہان اور سپاہی علی اصغر شامل ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos