بری فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج اردن میں اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین سے ملاقات کی۔ وہ اردن کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ولی عہد الحسین بن عبداللہ دوم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور خصوصا دفاع
بری فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج اردن میں اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین سے ملاقات کی۔
وہ اردن کے سرکاری دورے پر ہیں۔
ولی عہد الحسین بن عبداللہ دوم بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور خصوصا دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
فیلڈمارشل نے شاہ اردن کو پاکستانی عوام، حکومت اور مسلح افواج کی طرف سے گرم جوشی کا پیغام دیا اور اردن کے ساتھ گہرے اور برادرانہ تعلقات کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
اردن کے فرمانروا نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی خدمات اور مہارت کو سراہا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
اس سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی سے عمان میں ملاقات کی۔
فیلڈ مارشل کا جنرل ہیڈ کوارٹرز آمد رپ پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
دورے کے دوران دونوں معزز شخصیات نے پاکستان اور اردن کی مسلح افواج کے درمیان مضبوط اور تاریخی روابط کو مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیا۔
میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی نے امن اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے پاک فوج کے شاندار کردار کو سراہا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *