728 x 90

نائب وزیراعظم کے اقوام متحدہ اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرلز کو خطوط، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا

نائب وزیراعظم کے اقوام متحدہ اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرلز کو خطوط، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا

نائب وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے نام خطوط میں انہیں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی

نائب وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے نام خطوط میں انہیں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے بھارت کی جانب سے گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے کے دوران عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی صریخ خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی سے مسلسل انکار کی جانب بھی توجہ دلائی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کی جانب سے یہ ذمہ داریاں پوری کرنے سے مسلسل انکار اور اس کی قیادت کی بڑھتی ہوئی مخاضمانہ اور غیر ذمہ دارانہ بیان بازی نے خطے میں کشیدگی کو بڑھادیا ہے اور اس سے علاقائی امن اور استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں سفارتی کور کے ارکان کیلئے خصوصی بریفنگ کا بھی اہتمام کیا۔

سفارتکاروں کو بھارت کے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم پر مبنی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos