وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہِ سعودی عرب مکمل کرکے ریاض سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا۔ دورے کے دوران وزیرِ اعظم نے سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن
وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہِ سعودی عرب مکمل کرکے ریاض سے اسلام آباد پہنچ گئے۔
ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا۔
دورے کے دوران وزیرِ اعظم نے سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون کے فریم ورک کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔ یہ فریم ورک دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو توانائی، صنعت، کان کنی، آئی ٹی، سیاحت، زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دے گا۔
وزیرِ اعظم نے فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی نویں کانفرنس میں شرکت کی اور کیا انسانیت صحیح سمت کی طرف گامزن ہے؟ کے عنوان سے منعقدہ گول میز اجلاس میں پاکستان کا موقف پیش کیا۔ انہوں نے انسانی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے عالمی تعاون پر زور دیا، اور سعودی ولی عہد کے ترقیاتی ویژن اور عالمی سطح پر سعودی عرب کے مثبت کردار کو سراہا۔
شہباز شریف نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور سیلاب کی تباہ کاریوں کا ذکر کرتے ہوئے گلوبل نارتھ اور گلوبل ساتھ کے درمیان اشتراک کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں، مصنوعی ذہانت کے فروغ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں حکومت کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔
وزیرِ اعظم کی دورے کے دوران عالمی اقتصادی فورم کے صدر و چیف ایگزیکٹیو بورگا بغینڈے سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان کے معاشی امکانات اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *