728 x 90

بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ18 دہشتگردوں کوہلاک کردیا گیا

بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ18 دہشتگردوں کوہلاک کردیا گیا

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے اٹھارہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع کوئٹہ کے چلتن پہاڑوں میں دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران فورسز

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے اٹھارہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع کوئٹہ کے چلتن پہاڑوں میں دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔

کارروائی کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کوموثرطریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں چودہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں خفیہ اطلاعات پر کی گئی ایک اورکارروائی میں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کوتباہ کرتے ہوئے چاردہشتگردوں کوجہنم واصل کردیا گیا۔

دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں میں ملوث مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos