وزیراطلاعا ت و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ رواں سال مئی میں بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران موثر سفارتی کوششوں پر پاکستان کو دنیا بھر سے شاندار پذیرائی ملی اور اس کا وقاربلند ہوا۔ آج (پیر) اسلام آباد میں آئی آرایس کے زیراہتمام ’’پاکستان کی سفارتی کامیابیاں‘‘ کے زیرعنوان ایک سیمینار
وزیراطلاعا ت و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ رواں سال مئی میں بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران موثر سفارتی کوششوں پر پاکستان کو دنیا بھر سے شاندار پذیرائی ملی اور اس کا وقاربلند ہوا۔
آج (پیر) اسلام آباد میں آئی آرایس کے زیراہتمام ’’پاکستان کی سفارتی کامیابیاں‘‘ کے زیرعنوان ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان کیلئے عظیم خدمات انجام دینے والے تمام سابق اور حاضر سروس سفارتکاروں اور سفیروں کی خدمات کو سراہا۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور جنگ کے دوران ہمارے دوست ممالک نے پاکستان کا ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی ہم پر جنگ مسلط کی گئی ہماری مسلح افواج کے بہادر جوانوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔
وزیراعظم کے حالیہ کامیاب دورہ سعودی عرب کے حوالے سے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ معاشی اور تزویراتی سٹرٹیجک لائحہ عمل کا اجراء انتہائی اہم پیش رفت ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات برقرار رکھنا اور تجارت کیلئے پاکستانی بندرگاہوں کا استعمال حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *