چارروزہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اور کانفرنس آج (پیر) کراچی میں شروع ہوگئی۔ کمانڈرکراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے کراچی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے نمائش اورکانفرنس کے پاکستان کی بحری معیشت کی ترقی میں کردارکو اجاگر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نمائش میں 44 ممالک کے 178نمائش کنندگان شرکت کریں گے
چارروزہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اور کانفرنس آج (پیر) کراچی میں شروع ہوگئی۔
کمانڈرکراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے کراچی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے نمائش اورکانفرنس کے پاکستان کی بحری معیشت کی ترقی میں کردارکو اجاگر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ نمائش میں 44 ممالک کے 178نمائش کنندگان شرکت کریں گے جن میں اٹھائیس بین الاقوامی، ایک سوپچاس مقامی نمائش کنندگان سمیت 133 مندوبین شامل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ تقریب میں بزنس ٹوبزنس اوربزنس ٹوگورنمنٹ ملاقاتیں، مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط اورپائیدار ترقی کے امکانات تلاش کرنے کیلئے بحری معیشت پر بین الاقوامی بحری کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *