خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ سات فروری کو کرانے کا فیصلہاقتصادی رابطہ کمیٹی کی مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے 380 ارب روپے کی منظوریحکومت چھوٹے، درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے: بلالمردوں کا انڈر 19 ایشیا کپ 2026 : سری لنکا نے ملائشیا کو نو وکٹوں سے ہرا دیااے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ آج عمان میں شروع ہوگاایران میں غیر قانونی اور جرائم پیشہ افغان پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاریشمالی کوریا کا نئے ڈیزائن کے فضائی دفاعی میزائل نظام کا تجربہفیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
جھنگ

تھانہ وریام پولیس نے رابری اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین رکنی خطرناک گینگ کو گرفتار کر لیا

ڈی پی او ساجد حسین کی زیرِ قیادت جھنگ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور اور منظم کارروائیوں میں مصروفِ عمل ہے۔ اسی سلسلے میں تھانہ وریام پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کرتے…

تھانہ وریام پولیس نے  رابری اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین رکنی خطرناک گینگ کو گرفتار کر لیا

ڈی پی او ساجد حسین کی زیرِ قیادت جھنگ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور اور منظم کارروائیوں میں مصروفِ عمل ہے۔ اسی سلسلے میں تھانہ وریام پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے رابری اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین رکنی خطرناک گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے پانچ لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزمان سے مزید اہم انکشافات کی توقع کے پیش نظر تفتیش کا عمل جاری ہے۔ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے اس موقع پر واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے شکنجے میں لا کر انہیں عبرت ناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں جرائم کے مکمل خاتمے تک گرینڈ آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے گا اور کسی بھی جرائم پیشہ شخص کو قانون سے بالاتر نہیں ہونے دیا جائے گا۔ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ جھنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ جھنگ پولیس عوام کے تعاون سے امن و امان کے قیام اور جرائم کے سدباب کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں