جھنگ میں ٹریفک پولیس کے اہلکار نے فرض شناسی اور انسانی ہمدردی کی مثال قائم کرتے ہوئے گمشدہ کمسن بچی کو اس کے والدین سے ملا دیا۔ عید کی خریداری کے سلسلے میں ریل بازار آنے والی ایک فیملی کی کمسن بچی رش کے باعث اپنے والدین سے بچھڑ گئی تھی جس پر اہل خانہ
جھنگ میں ٹریفک پولیس کے اہلکار نے فرض شناسی اور انسانی ہمدردی کی مثال قائم کرتے ہوئے گمشدہ کمسن بچی کو اس کے والدین سے ملا دیا۔ عید کی خریداری کے سلسلے میں ریل بازار آنے والی ایک فیملی کی کمسن بچی رش کے باعث اپنے والدین سے بچھڑ گئی تھی جس پر اہل خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔
چوک ریل بازار میں ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اسسٹنٹ آفتاب احمد کو جب بچی اکیلی نظر آئی تو انہوں نے فوری طور پر اس کی حفاظت کو یقینی بنایا اور اس کے والدین کی تلاش شروع کر دی۔ انہوں نے اردگرد موجود لوگوں سے معلومات حاصل کیں اور مختلف مقامات پر پوچھ گچھ کی۔
کوششوں کے بعد ٹریفک اسسٹنٹ آفتاب احمد نے بچی کے والدین کو تلاش کر لیا اور بچی کو بحفاظت ان کے حوالے کر دیا۔ اچانک بچی کے مل جانے پر والدین نے سکھ کا سانس لیا اور ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو سراہا۔
بچی کے والد نے ٹریفک پولیس جھنگ اور بالخصوص ٹریفک اسسٹنٹ آفتاب احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بروقت توجہ اور ذمہ داری کے باعث ان کی بیٹی محفوظ واپس مل گئی۔ شہریوں نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے پولیس کی عوام دوستی کی بہترین مثال قرار دیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *