ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیر صدارت انچارج چوکیات کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ضلع بھر میں جرائم کی مجموعی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او ساجد حسین نے جرائم
ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیر صدارت انچارج چوکیات کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ضلع بھر میں جرائم کی مجموعی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈی پی او ساجد حسین نے جرائم کے سدباب کے لیے واضح اہداف مقرر کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام افسران اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں دیانتداری اور مستعدی کے ساتھ انجام دیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے انچارج چوکیات کو ایس ایچ اوز کے عہدوں پر تعینات کیا جائے گا، جبکہ نمایاں کارکردگی پر پانچ افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات بھی دیے جائیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کرپشن اور بددیانتی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور کسی بھی قسم کی بدعنوانی پر سخت احتساب کیا جائے گا۔ ڈی پی او نے جدید تقاضوں کے مطابق پولیسنگ کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے افسران کو اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مسلسل بہتری لانے کی ہدایت بھی کی۔
ڈی پی او ساجد حسین نے غیر قانونی حراست اور تشدد کو قطعی ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام کارروائیاں قانون کے دائرے میں رہ کر انجام دی جائیں۔ انہوں نے کریمنل گینگز کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدامات کی بھی ہدایت جاری کی۔
اجلاس میں عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کو پولیس کی پہچان قرار دیا گیا اور افسران کو ہدایت کی گئی کہ شہریوں کے ساتھ بہتر رویہ اپنایا جائے۔ عید کی آمد کے پیش نظر مشکوک افراد کی نگرانی، الرٹ ڈیوٹی، ریڈز اور گشت کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی تاکید کی گئی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *