728 x 90

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا،

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا،

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، صفائی صورتحال اور عوامی خدمات سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر کام کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، صفائی صورتحال اور عوامی خدمات سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر کام کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ای بز پورٹل پر زیر التوا درخواستوں کو فوری نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔اجلاس میں واسا اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی آپریشن پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے شہر اور دیہی علاقوں میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور مستقل مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos