ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی زیرِ صدارت سکیورٹی برانچ کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر کے سکیورٹی امور، پیشہ ورانہ کارکردگی اور نظم و ضبط کا تفصیلی و ہمہ جہت جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی اور سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ڈیی پی او جھنگ نے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی زیرِ صدارت سکیورٹی برانچ کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر کے سکیورٹی امور، پیشہ ورانہ کارکردگی اور نظم و ضبط کا تفصیلی و ہمہ جہت جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی اور سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ڈیی پی او جھنگ نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کو نہایت واضح اور دوٹوک انداز میں دہراتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی، غفلت یا کسی بھی نوعیت کی نااہلی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حقائق کو چھپانے، رپورٹنگ میں تاخیر یا غلط معلومات کی فراہمی پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس کے دوران تمام افسران کو ہدایت کی گئی کہ ہر قسم کے واقعہ یا پیش رفت کی فوری، درست اور بلا تاخیر رپورٹنگ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، تاکہ بروقت اور مؤثر فیصلے ممکن ہو سکیں۔ ڈی پی او نے تھانہ جات میں ٹاؤٹ مافیا، منشیات فروشوں اور جوا مافیا کے خلاف کڑی نگرانی اور بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
ڈی پی او ساجد حسین نے اس امر پر زور دیا کہ جرائم کے خاتمے کیلئے ایک فعال، مربوط اور نتیجہ خیز حکمت عملی اپنائی جائے، جبکہ انٹیلیجنس ایجنسیز کے ساتھ مؤثر اور مربوط کوآرڈینیشن کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے تاکہ امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ جھنگ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت متحرک ہے اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ غفلت یا کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز احتساب کیا جائے گا، جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی جاری رکھی جائے گی



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *