728 x 90

مودی حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں کے باعث منی پور میں پھر نسلی فسادات پھوٹ پڑے

مودی حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں کے باعث منی پور میں پھر نسلی فسادات پھوٹ پڑے

نریندر مودی حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں کے باعث خانہ جنگی کی شکار ریاست منی پورمیں پھر سے نسلی فسادات پھوٹ پڑے ہیں۔ بھارتی جریدے “ٹائمز آف انڈیا ” کے مطابق ریاست منی پور کے ضلع کامجونگ میں پھر سے تشدد بھڑک اٹھا، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے 3 مختلف مقامات پر 20 گھروں کو آگ

نریندر مودی حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں کے باعث خانہ جنگی کی شکار ریاست منی پورمیں پھر سے نسلی فسادات پھوٹ پڑے ہیں۔

بھارتی جریدے “ٹائمز آف انڈیا ” کے مطابق ریاست منی پور کے ضلع کامجونگ میں پھر سے تشدد بھڑک اٹھا، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے 3 مختلف مقامات پر 20 گھروں کو آگ لگادی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شرپسندوں نے کوکی کے سرحدی گاؤں فائمول کو نذرِ آتش کردیا، جبکہ جوابی کارروائی میں ناگا قبائل کے دیہات کو نشانہ بنایا گیا۔

اخبار کے مطابق آتشزدگی کے ان واقعات میں فائمول گائوں کے 15 گھر مکمل جل گئے، جبکہ ناگا برادری کے 7 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos