افغان طالبان رجیم کی ناقص طرز حکمرانی اور دہشتگردوں کی پشت پناہی خطے کے ممالک کیلئے تشویش کا باعث بن گئی ہے۔ امریکی جریدے یوریشیا ریویو نے افغانستان میں بگڑتی سکیورٹی صورتحال کی نشاندہی کی ہے۔ افغان طالبان رجیم کے اقتدار کے تقریباً 5 سال بعد بھی افغانستان علاقائی سکیورٹی بحران سے دوچار ہے۔ یوریشیا ریویو
افغان طالبان رجیم کی ناقص طرز حکمرانی اور دہشتگردوں کی پشت پناہی خطے کے ممالک کیلئے تشویش کا باعث بن گئی ہے۔
امریکی جریدے یوریشیا ریویو نے افغانستان میں بگڑتی سکیورٹی صورتحال کی نشاندہی کی ہے۔ افغان طالبان رجیم کے اقتدار کے تقریباً 5 سال بعد بھی افغانستان علاقائی سکیورٹی بحران سے دوچار ہے۔
یوریشیا ریویو نے رپورٹ کیا ہے کہ افغانستان کے سکیورٹی بحران کے اثرات اس کی سرحدوں سے باہر تک پھیل رہے ہیں۔ دہشتگرد تنظیمیں افغان سرزمین سے سرگرم ہیں جو پڑوسی ممالک کیلئے مسلسل خطرات پیدا کر رہی ہیں۔
طالبان رجیم کا طرز حکمرانی اور کنٹرول سکیورٹی کے اس معیار میں تبدیل نہیں ہوسکا جس کی ہمسایہ ممالک کو توقع تھی۔ پاکستان، چین، روس اور ایران کو افغان سرزمین سے جڑی سرحد پار دہشتگردی، شدت پسندی اور سکیورٹی صورتحال پر شدید تشویش ہے۔
نیشنل ریزسٹینس فرنٹ کے سربراہ احمد مسعود بھی طالبان رجیم کے زیر اثر افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی اور ان کی سرپرستی کی تصدیق کرچکے ہیں۔ طالبان رجیم میں عدم استحکام اور سکیورٹی خطرات سے پاکستان کا موقف ایک بار پھر درست ثابت ہوا کہ افغانستان ایک ناکام ریاست ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *