خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
بین الاقوامی

افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت میں شدت آگئی

افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت میں شدت آگئی ہے اور ہزاروں نوجوان رجیم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے مطابق بدخشاں، بلخ اور پنجشیر سمیت مختلف علاقوں…

افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت میں شدت آگئی

افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت میں شدت آگئی ہے اور ہزاروں نوجوان رجیم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے مطابق بدخشاں، بلخ اور پنجشیر سمیت مختلف علاقوں سے 2,000 سے زائد نوجوان مزاحمتی تنظیموں میں شامل ہوچکے ہیں۔

نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ بدخشاں وطن کے حقیقی فرزندوں کے ہاتھوں میں جا رہا ہے۔

دوسری جانب افغان صحافی عثمان بازگر کے مطابق فریڈم فرنٹ نے ضلع زیباک میں طالبان کی ایک چوکی پر قبضے کا اعلان کیا ہے۔

سابق افغان سفارتکار فیاض غیاثی نے افغان طالبان پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں آزادی کوکچل دیاگیا، تاہم بدخشاں سمیت شمالی اور شمالـمشرقی صوبے طالبان سے آزاد کرائے جائیں گے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں