ٹرینیڈاڈ میں کھیلے جا رہے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 181 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 211 رنز کا ہدف ملا۔ ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز کے خاتمے کے ساتھ
ٹرینیڈاڈ میں کھیلے جا رہے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 181 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 211 رنز کا ہدف ملا۔ ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز کے خاتمے کے ساتھ ہی میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور ابتدائی بلے باز جلد پویلین لوٹ گئے۔ کھیل کے اختتام تک قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 41 رنز بنا لیے تھے، تاہم ابھی بھی اسے فتح کے لیے مزید 170 رنز درکار ہیں جبکہ سات وکٹیں باقی ہیں۔ بابر اعظم وکٹ پر موجود ہیں اور آخری روز پاکستان کی نظریں کامیاب ہدف کے تعاقب پر مرکوز ہوں گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *